• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: خاتون کی خودکشی، مرنے سے قبل دیا بیان سامنے آ گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پشاور کے نواحی علاقے سوڑی زئی میں خاتون نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر خودکشی کر لی، خاتون کی موت سینے میں گولی لگنے سے ہوئی ہے۔

پشاور پولیس کے مطابق خاتون کی 2 ماہ قبل شادی ہوئی تھی، واقعے کا تھانہ انقلاب میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ کا بیان زخمی حالت میں ریکارڈ کیا گیا تھا، جس میں اس نے خودکشی کہ وجہ گھریلو ناچاقی بتائی تھی۔

پشاور پولیس نے مزید بتایا ہے کہ خاتون کا شوہر اور دیوروں کے ساتھ تنازع چلا آ رہا تھا، ابتدائی طور پر دفعہ 325 کے تحت مقدمہ درج کر کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

پشاور پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضرورت پڑی تو ایف آئی آر میں مزید دفعات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید