کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیر شاہ قبرستان کے اندر سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ، پولیس کے مطابق لاش جھاڑیوں کے قریب سے ملی، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد اسکی لاش کو مذکورہ مقام پر پھینکا گیا ہے،پولیس نے بتایا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ خاتون پر تشدد اور گلہ دبا کر قتل کیا گیا ہے،خاتون کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی، لاش سرد خانے منتقل کردیا گیا ، اورنگی ٹائو ن سیکٹر ساڑھے گیارہ مہاجر چوک قباء مسجد کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی پولیس کے مطابق بظاہر ایسا لگتا ہے کہ متوفی کی موت طبعی ہے،گارڈن شو مارکیٹ عارف شاہ مزار کے قریب خالی پلاٹ سے ایک شخص کی لاش ملی پولیس کے مطابق فوری طور پر متوفی کی شناخت اور موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ، لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا، ناظم آباد نمبر ایک میں نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 17 سالہ نادر اسلام ولد شاہ اسلام کے نام سے ہوئی ہے ،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی پر والد نے کس بات پر غصہ کیا تھا جس پر دل برداشتہ ہو کر ہو کر اس نے مبینہ خودکشی کر لی،اورنگی ٹاؤن سیکٹر 13-c شاداب گراؤنڈ کے قریب کرنٹ لگنے سے 35سالہ کمال ولد طیب جاں بحق ہو گیا،کریم آباد پل پر لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 26 سالہ محمد یحییٰ ولد محمد احمد زخمی ہوگیا، کورنگی کراسنگ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 40 سالہ دانیال ولد انور زخمی ہوا۔