خیرپور (غلام عباس بھنبھرو)حکومت آٹے کی مقرر کردہ قیمت پر عمل درآمد نہیں ہوا آٹا مارکیٹ میں 130روپے سے150روپے تک فی کلو فروخت ہونے لگا سستے آٹے کے اسٹال بھی نہیں کھلے مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی۔حکومت کے آٹے کی مقرر قیمت پر عمل درآمد نہیں ہوا آٹا مارکیٹ میں 130سے 150روپے تک فی کلو فروخت ہونے لگا خیرپور میں سستے آٹے کے اسٹال بھی نہیں کھولے گئے مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی مہنگائی سے پریشان غریب افراد کے مطابق سندھ حکومت نے آٹے کی فی کلو 98 روپے قیمت مقرر کی تھی لیکن حکومت کی مقرر کردہ قیمت پر عمل درآمد نہیں کیا جارہا اور آٹا اوپن مارکیٹ میں مہنگے ترین داموں فروخت کیا جارہا ہے جس سے غریب لوگوں میں سخت مایوسی پھیل گئی ہے۔ مہنگائی سے پریشان غریب لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت خیرپور ضلع میں یونین کونسل سطح تک آٹے کے سستے اسٹال کھولے تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔