پیرس ( جنگ نیوز ) یوئیفا نے یورو کپ میں شریک روسی فٹ بال ٹیم کو حتمی وارننگ جاری کرتے ہوئے معطل پابندی اور ڈیڑھ لاکھ ڈالر جرمانے کا اعلان کیا ہے، یوئیفا کا کہنا ہے کہ اگر روسی شائقین دوبارہ ایسی حرکت کی تو ان کی ٹیم کو ایونٹ سے باہر کردیا جائے گا۔ روس کے وزیر کھیل اور فٹبال یونین کے صدر وٹالی مٹکو نے یوئیفا کے اس فیصلے کو قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یوئیفا کے اس فیصلے کی تعمیل کریں گے۔