• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی مبینہ سازش کے الزام کے مقدمے میں شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں درج مقدمے کے چالان میں 7 گواہان کے بیان قلم بند کیے گئے۔

تمام گواہان نے تفتیشی افسر انسپکٹر عاشق شاہ کو بیانات قلم بند کروائے ہیں۔

گواہان میں کانسٹیبل فضل عباس، اے ایس آئی وسیم حیدر اور کانسٹیبل عثمان ظہور شامل ہیں۔

کانسٹیبل نصر اللّٰہ، محمد رشید اور محرر مال خانہ قاسم جان کا بیان بھی چالان میں شامل ہے۔

گواہان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ گرفتاری کے لیے ملزم کی رہائش گاہ پہنچے تو ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، ملزم اپنے ملازمین کے ساتھ اسلحہ لے کر گھر سے باہر آیا جس نے ہمیں گالیاں بھی دیں۔

گواہان نے قلم بند کرائے بیان میں کہا ہے کہ گرفتاری کے دوران مزاحمت کی گئی، ایک کانسٹیبل کی جرسی بھی پھاڑ دی گئی۔

چالان میں وائس میچنگ ٹیسٹ کے نمونے لینے اور رپورٹ وصول کرنے والوں کے بیان بھی شامل ہیں۔

گواہان کے مطابق ایف آئی اے سے موصول وائس میچنگ رپورٹ 6 صفحات پر مشتمل ہے۔

قومی خبریں سے مزید