پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ رواں سال لیاقت علی خان اور شہید بینظیر بھٹو کے قتل کی کہانی سامنے آئے گی۔
ایک بیان میں منظور وسان نے کہا کہ ستمبر اور اکتوبر تک بہت سی چیزیں منظر عام پر آئیں گی، ملک میں عام انتخابات اکتوبر میں ہو بھی سکتے ہیں، تاخیر بھی ہو سکتی ہے۔
منظور وسان کا کہنا ہے کہ فنکشنل لیگ پیپلز پارٹی میں ضم ہو گی، بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کا مستقبل اچھا دیکھ رہا ہوں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال بہت ساری آڈیو اور ویڈیوز بھی آنے والی ہیں۔