• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی: ضمنی فنانس بل 2023ء کثرت رائے سے منظور

قومی اسمبلی سے ضمنی فنانس بل 2023ء کثرت رائے منظور کر لیا گیا، دو ارکان نے بل میں ترامیم پیش کیں۔

اجلاس کے دوران ضمنی مالیاتی بل کی شق واری منظوری دی گئی، اس دوران سائرہ بانو اور عبدالاکبر چترالی نے مالیاتی بل میں ترامیم پیش کیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران دونوں ارکان کی ترامیم کی مخالفت کردی۔

مولانا عبدالاکبر چترالی کا کہنا تھا کہ منی بجٹ میں شادی تک پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے، جو سنت نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہے، جسے آسان بنانا آئین کا تقاضا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شادی پر ٹیکس تو بھارت نے بھی نہیں لگایا، سچ یہ ہے اسحاق ڈار اسپیکر اور ارکان سب مل کر غریب کا گلا گھونٹ رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید