• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کیلئےمتعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم

لاہور (نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شہرام سرور نے سابق وزیر اعلی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست غیر ضروری قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت میں وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت نے محمد خان بھٹی کے بارے لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ انکی تحویل میں نہیں ہے،عدالت نے وکیل سے استفسارکیاکہ آپ نے سندھ ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا؟وکیل درخواست گزار نے کہا عدالت چاہے تو مغوی بازیاب کرا سکتی ہے،عدالت نے اس بات سے اتفاق نہ کیا۔ 

ملک بھر سے سے مزید