• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار رام چرن ایئر پورٹ پر ننگے پاؤں پہنچ گئے

فوٹو، ٹوئٹر
فوٹو، ٹوئٹر

بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کےمعروف اداکار رام چرن حیدر آباد ایئر پورٹ پر ننگے پاؤں آنے کی وجہ سے میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے۔

رام چرن کی حیدرآباد ایئر پورٹ سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

اُنہیں اس ویڈیو میں سیاہ رنگ کا کرتا پاجامہ پہنے ننگے پاؤں اپنی ٹیم کے ہمراہ ائیر پورٹ میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اداکار اگلے ماہ ہونے والی آسکر 2023ء کی تقریب کے انعقاد سے پہلے امریکا روانہ ہورہے ہیں۔

کاروباری تجزیہ کار رمیش بالا نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر رام چرن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گولڈن گلوبز میں بے پناہ محبت حاصل کرنے کے بعد میگا اسٹار رام چرن کو آج ایئر پورٹ پرآسکرز کے لیے روانہ ہوتے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ، ایس ایس راجامولی کی تیلگو فلم ’RRR‘ کے گانے ’ناتو ناتو‘کو آسکرز میں’بیسٹ اوریجنل سانگ‘ کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا تھا۔

یہ پہلی بھارتی فیچر فلم ہے جسے اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین بین الاقوامی فلم کے علاوہ کسی اور کیٹیگری کے لیے نامزد کیا گیا ہے جوکہ اس سال 12 مارچ کو ہوگا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید