• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر انسداد دہشتگردی یونٹ اسلام آباد کی تنظیم نو کا فیصلہ

اسلام آباد پولیس کے خصوصی دستے مشق کر رہے ہیں، فائل فوٹو
اسلام آباد پولیس کے خصوصی دستے مشق کر رہے ہیں، فائل فوٹو

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی ہدایت پر انسداد دہشتگردی یونٹ اسلام آباد کی تنظیم نو کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے انسداد انتہاپسندی یونٹ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ یونٹ سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر سیاسی اور مسلکی مواد کا جائزہ لے گا۔

انہوں نے کہا کہ یونٹ سوشل میڈیا پر لسانی اور مذہبی انتہاپسندی مواد کا  بھی جائزہ لے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نیا یونٹ آپریشنز اور انٹیلی جنس کے علاوہ قائم کیا گیا ہے، یونٹ کا انچارج ایس پی سطح کا افسر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انتہاپسندی کے تدارک کیلئے پولیس ٹیمیں تعلیمی اداروں اور مدارس میں جائیں گی۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ مساجد میں خطبوں کی نگرانی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یونٹ کیلئے لسانی ماہرین کی خدمات لی جائیں گی، یونٹ کے حوالے سے قانون سازی کیلئے سفارشات بھی مرتب کی جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی بیانیے کے مطابق نوجوان نسل کی ذہن سازی کی جائے گی۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ سی ٹی ڈی کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کیلئے وزارت داخلہ کو سفارشات بھیجیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوائنٹ ایکشن ٹیموں، جدید تکنیکی مرکز کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید