بلاول بھٹو زرداری نے مشرقی یورپ کے ملک لتھوانیا کا دورہ کیا، وہ لتھوانیا کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وزیر خارجہ ہیں۔
انہوں نے لتھوانیا کی پارلیمنٹ کا دورہ کیا اور جدوجہد آزادی کے شہدا کی یادگار پر پھول رکھے۔
بلاول بھٹو کی ملاقات لتھوانیا کے ہم منصب گیبریلیئس لینڈزبرگس سے ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور لتھوانیا کے درمیان دو طرفہ مشاورتی میکنزم تشکیل دے دیا۔
وزیر خارجہ نے لتھوانیا کی پارلیمنٹ کی اسپیکر وکٹوریا سمیلیتے نیلسن سے ملاقات کی۔
انہوں نے لتھوانیا کے وزیر ٹرانسپورٹ اور مواصلات سے بھی ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔