کوئٹہ کے فیاض سنبل چوک پر بارکھان واقعے کے خلاف مقتولین کے رشتے داروں اور مری قبیلے نے میتوں کے ساتھ دھرنا دے رکھا ہے۔
دھرنے میں شریک آل پاکستان مری اتحاد کے رہنماؤں نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ عبدالرحمان کھیتران پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے۔
رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ بارکھان واقعےکی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور نجی قید میں موجود دیگر 5 بچوں کو بازیاب کیا جائے۔
جہانگیر خان مری نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ بارکھان واقعے کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔
مری اتحاد کے رہنماؤں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی وہ بارکھان واقعے کا از خود نوٹس لیں۔