لاہور(نمائندہ جنگ) آل پاکستان مسلم لیگ کے چئیرمین جنرل (ر)پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نےطورخم بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان فورسز کی اشتعال انگیزی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔بھارت کا افغانستان اور ایران میں بڑھتا ہوا اثرورسوخ پڑوسی ممالک کو پریشان کرنے کا سبب بن سکتا ہے اور یہ بات بعید از قیاس نہیں ہے کہ طور خم میں افغان سیکیوریٹی فورسز کی حالیہ کاروائیوں کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہو۔