• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی صدر کے علاقے میں واقع چینی دندان ساز کاروبار چھوڑ گئے

کراچی (اسد ابن حسن) کراچی میں کئی دہائیوں سے شہر کے باسیوں کو سستا اور معیاری علاجِ فراہم کرنے والے کہنہ مشق دندان ساز اپنے کاروبار اونے پونے فروخت کر کے یا تو ملک چھوڑ گئے یا گھروں میں بیٹھ گئے۔ اس المیے کے پیچھے مبینہ چینی باشندوں پر قاتلانہ حملے اور دہشتگردوں کی کاروائیاں رہیں اور اس کی تازہ مثال گزشتہ دنوں صدر میں ہی ایک چائینز کلینک پر دہشتگردوں کی فائرنگ کا واقع جس میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔ قیام پاکستان کے بعد صدر ایمپریس مارکیٹ کے قرب و جوار میں تقریباً 70 چینی دندان سازوں کی دکانیں تھیں جہاں انتہائی ماہر دندان ساز بہت ہی ارزاں رقم کے عوض تمام دانتوں کی بیماریوں کا علاج کرتے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید