برطانیہ میں کھانے پینے کی بنیادی اشیاء کی قلت پیدا ہوگئی، کچھ پھلوں اور سبزیوں کی فروخت محدود کردی گئی ہے۔
سپر مارکیٹوں نے ٹماٹر، کالی مرچ، کھیرے، سلاد کے تھیلے، بروکولی، پھول گوبھی کی خریداری پر حد لگادی ہے جس کے باعث شہری پریشان ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی یورپ اور شمال افریقی ممالک میں شدید سردی، بارش اور سیلاب کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہوئی ہے۔