• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس: خاتون سے اجتماعی زیادتی، سابق شوہر کو 20 سال قید کی سزا

آوینیون، فرانس: اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون ژیزیل فیلیکو اپنے وکلا کے ساتھ عدالت میں آ رہی ہیں۔(تصویر سوشل میڈیا)
آوینیون، فرانس: اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون ژیزیل فیلیکو اپنے وکلا کے ساتھ عدالت میں آ رہی ہیں۔(تصویر سوشل میڈیا)

فرانس میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں اس کے سابق شوہر کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ 

پیرس سے خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی عدالت نے منشیات اور زیادتی کیس میں سابق شوہر سمیت 51 ملزمان کو قصور وار قرار دیا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق زیادتی کی شکار خاتون کا شوہر کئی سال تک اسے نشہ آور اشیاء دے کر دیگر ملزمان کے سامنے پیش کرتا رہا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق 72 سالہ ڈومینیک نے مقدمے کی سماعت کے دوران الزامات کا اعتراف کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید