• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ جنگ بندی کے لیے دوحہ مذاکرات میں پیش رفت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

غزہ میں جنگ بندی کے لیے دوحہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، حماس ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں جنگ بندی 42 دن کی ہوگی۔

خبر رساں اداروں کے مطابق پہلے مرحلے میں غزہ میں قید اسرائیلی خواتین اور بوڑھوں کو رہا کیا جائے گا، بدلے میں اسرائیل جیلوں میں قید فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔ 

رپورٹس کے مطابق پہلے مرحلے میں اسرائیلی فورسز غزہ کی مشرقی سرحد پر واپس جائیں گی۔

دوسرے مرحلے میں غزہ سے اسرائیلی افواج کا انخلاء ہوگا، بدلے میں غزہ میں قید اسرائیلی فوجیوں کی رہائی ہوگی۔

اسرائیلی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں قید 100 اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے لیے حماس پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید