بھارتی شہر ممبئی کے سمندر پر ایک اسپیڈ بوٹ مسافر کشتی سے ٹکراگئی، حادثے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسپیڈ بوٹ کے ٹکرانے کے بعد کشتی سمندر میں ڈوب گئی، اس مسافر کشتی میں 110 افراد سوار تھے۔
بھارتی میڈیا نے اس حوالے سے بتایا کہ حادثے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعے سے متاثر 104 افراد کو بچالیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے یہ بھی رپورٹ کیا ہے کہ اسپیڈ بوٹ ممکنہ طور پر بھارتی بحریہ یا کوسٹ گارڈز کی تھی۔