• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشار الاسد دور کے عہدیداروں کیخلاف کارروائی کی تیاری، فہرست تیار

شام کے عبوری وزیراعظم محمد البشیر ایک اجلاس کی صدارت کررہے ہیں (تصویر سوشل میڈیا)۔
شام کے عبوری وزیراعظم محمد البشیر ایک اجلاس کی صدارت کررہے ہیں (تصویر سوشل میڈیا)۔

شام کی عبوری حکومت نے بشار الاسد حکومت میں شامل عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی تیاری کرلی ہے۔ 

دمشق سے عرب میڈیا کے مطابق عبوری حکومت نے بشار الاسد دور کی 20 شخصیات پر مشتمل فہرست تیار کرلی اور ان شخصیات کی گرفتاری کےلیے انٹرپول سے مدد مانگ لی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انٹرپول نے مطلوب شخصیات کی گرفتاری میں شام کی عبوری حکومت کےساتھ تعاون پر رضامندی ظاہر کر دی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بیشتر شخصیات پر شامی عوام کے خلاف اجتماعی قتل عام اور بربریت کے سنگین الزامات ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید