افغانستان کی جامعات میں پڑھنے والی پاکستانی طالبات اسلام آباد کے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں۔
طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں پاکستان کی سرکاری جامعات میں تعلیم جاری رکھنے دی جائے۔
انہوں نے بتایا کہ 105 لڑکیاں افغانستان میں پڑھتی تھیں، وہاں خواتین کی تعلیم پر پابندی لگنے سے ہمیں نقصان ہو رہا ہے۔
طالبات نے مطالبہ کیا کہ 105 طالبات کو پاکستان کی سرکاری جامعات میں داخلہ دیا جائے۔
خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی ہے۔ لہٰذا 105 پاکستانی طالبات میڈیکل کے شعبے میں تعلیم حاصل کرنے واپس افغانستان نہیں جاسکیں۔