اسلام آباد میں منشیات فروشی میں ملوث نائجیرین باشندوں کا گروہ پکڑا گیا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے گرفتار نائجیرین باشندے سے حاصل معلومات پر سیکٹر جی 13 میں ہوٹل کے قریب کارروائی کی گئی۔
کارروائی کے دوران مزید 5 نائجیرین باشندوں کو سیکٹر جی 13 میں ہوٹل کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے فلیٹ پر بھی چھاپہ مارا گیا جہاں سے 135 گرام کوکین اور 3.2 کلو گرام آئس برآمد ہوئی۔
اس حوالے سے اے این ایف کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزمان اسلام آباد میں ہاسٹل اور تعلیمی اداروں میں طلباء کو منشیات سپلائی کرتے تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔