وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یونان میں پاکستانی سفارت خانے میں خصوصی سیل قائم کردیا۔
ریسکیو کیے گئے افراد اور ان کے گھر والوں کے درمیان رابطوں کی کوششیں جاری ہیں، اس حوالے سے فہرست جاری کردی گئی۔
خصوصی سیل کشتی ڈوبنے کے واقعے میں پاکستانیوں کی شناخت اور ورثا کی اپنے پیاروں تک رسائی یقینی بنائے گا۔
پاکستانیوں کی شناخت کے لیے واٹس ایپ نمبر 00306943850188 کی سہولت فراہم کردی گئی۔
وزارت خارجہ نے یونان کے قریب کشتی حادثے کے بعد بچ جانے والے 47پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی۔ یہ فہرست ایتھنز میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں حادثے کا شکار پاکستانیوں اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔