بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں آج سے موسمِ سرما کی تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے۔
محکمۂ تعلیم بلوچستان کے مطابق کوئٹہ سمیت 20 اضلاع کے اسکول، کالج اور جامعات آج سے بند ہو گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ کے سرد علاقوں میں تعطیلات 28 فروری تک جاری رہیں گی۔
بلوچستان کے گرم علاقوں میں موسمِ سرما کی 10 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گرم علاقوں میں تعطیلات یکم جنوری سے 10 جنوری تک ہوں گی۔