• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود کا خیال تھا گرفتار کرکے دفتر میں بٹھائیں گے، عامر میر

نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کا خیال تھا گرفتار کرکے چائے بسکٹ کھلائیں گے، پولیس نے جیل بھیج دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران عامر میر نے جیل بھرو تحریک پر تبصرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا خیال تھا کہ گرفتار کرکے صوبائی حکومت انہیں سی سی پی او آفس میں بٹھائیں گی۔

عامر میر نے مزید کہا کہ اُن کا خیال تھا کہ چائے، بسکٹ کھلائیں گے لیکن پولیس نے انہیں جیل بھیج دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 200 گرفتاریاں دینے کا دعویٰ کیا تھا، 100 سے بھی کم لوگوں نے گرفتاری دی۔

قومی خبریں سے مزید