شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے تین اشتہاری ملزمان عبدالغفار ،ساجد جٹ اور محمد مرتضیٰ کی املاک کو بحق سرکار ضبط کرنے کیلئے انویسٹی گیشن پولیس صدر ڈویژن لاہور نے محکمہ مال شیخوپورہ سے رابطہ کرلیا ہے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ ان ملزمان میں سے 2ملزمان ساجد جٹ اور مرتضیٰ کا تعلق گاؤں مرادے سے ہے جو تھانہ سٹی رائیونڈ پولیس کو ڈکیتی کے چار سالہ پرانے مقدمات میں مطلوب ہیں جبکہ ملزم عبدالغفار گجر فاروق آباد کا رہائشی ہے جو تھانہ سٹی رائیونڈ پولیس کو قتل اور ڈکیتی کے 21سالہ پرانے مقدمہ میں مطلوب ہے جو 8فروری 1995کو رائیونڈ میں درج ہوا تھا ۔