پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کی دورۂ افغانستان کی کہانی منظرِ عام پر آ گئی۔
وفد کی قیادت پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کی۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے افغان حکومت کو باور کروایا کہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی) کو کارروائیوں سے روکا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کو بتایا گیا کہ پاکستان کے پاس ثبوت ہیں کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے لیڈر افغانستان میں موجود ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستانی وفد نے زور دیا کہ افغان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف کارروائیوں سے روکنے کے لیے اقدامات کرے۔