کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سیاسی وسماجی رہنماء محمود احمد اچکزئی نے افغان فورسز کی جانب سے پاکستان کے سرحدی سیکورٹی اہلکاروں پر بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان بھارت کی ایما پر پاکستان سے دشمنی کی بجائے ہمسایوں کی طرح رہے اور حکومت پاکستان فوری طورپر افغان مہاجرین کو ان کے ملک واپس بھیجے انہوںنے یہ بات منگل کے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑر ہاہے ہماری افواج اور ہماری عوام اس میں شہید ہوئے ہیں پاکستانی سیکورٹی اداروں نے افغان انٹیلی جنس اداروں کی کئی جاسوس پکڑے ہیں اور ان ایجنٹوں نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بم دھماکے کئے پاکستانی معصوم لوگوں کو ٹارگٹ کیا اور انہیں شہید کیا اپنے ملک کی حفاظت کے لئے پاکستانی سیکورٹی کے ادارے اپنی سرزمین پر باڑ لگارہے ہیںان پر افغانستان سے بلا اشتعال فائرنگ سے سیکورٹی اہلکاروں اور شہریوں کو زخمی کیا جانا قابل مذمت اقدام ہے ،انہوںنے کہاکہ افغان سیکورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان پر اور پاکستانی سیکورٹی اداروں پر حملہ کرتے ہیں اگر آئند ہ ایسا عمل ہوا تو ہم افغان حکومت اور افغان عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہماری افواج اورہماری سیکورٹی اداروں کو ضرورت نہیں پڑے گی ہم عوام بخوبی جوا ب دے سکتے ہیں،انہوںنے نوشکی میں ڈرون حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا کہ جن لوگوں نے افغانیوں کو پیسوں کے عوض کارڈ بنا کر دیئے ہیں ا ن کوقانون کے مطابق سزا دی جائے اور جولوگ اس وقت ضمانتوں پر ہیں ان کی ضمانتوں کو منسوخ کرکے جیل بھجوایا جائے جو بھی سیاسی پارٹی افغانیوںکے شناختی کارڈ بنانے میں ملوث ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے اور کرپٹ آفیسران کے خلاف وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت اور نیب کو پورے اختیار دے کر ان کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کوئی سیاسی جماعت کسی بھی غیر ملکی کو شناختی کارڈ جاری نہ کر سکے،انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی لاکھوں کی کی تعداد میں افغان مہاجرین پاکستان میں زندگی گزار رہے ہیںان کو فوری طورپر ان کے ملک واپس بھیج دیا جائے۔