• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک پر ردعمل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک پر ردعمل دیا ہے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مریم نواز نے جیل بھرو تحریک سے متعلق سیاسی اور مزاحیہ ردعمل دیا۔

مریم نواز نے اس حوالے سے ٹی وی پر چلنے والی خبروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہائے بیچارے نرم و نازک لوگ۔

ن کی سینئر نائب صدر نے اپنی پوسٹ کے ساتھ ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی مختلف شہروں میں جیل بھرو تحریک جاری ہے تاہم ساتھ ہی سوشل میڈیا پر اس تحریک پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی اکاؤنٹس سے جیل بھرو تحریک پر میمز بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید