• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں نجی تعلیمی اداروں کے لڑکوں کے گینگ کا انکشاف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں نجی تعلیمی اداروں کے لڑکوں کے گینگ کا انکشاف ہوا ہے جس میں 35 لوگ شامل ہیں اور اس گینگ کو  102 کے نام سے آپریٹ کیا جاتا ہے۔

طالب علموں کا یہ گینگ مختلف اسکولوں کے باہر لڑکوں پر تشدد کرتا تھا۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک نوجوان پر تشدد کے الزام پر گینگ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایس پی عمارہ شیرازی کے مطابق مقدمہ درج کر کے ایک طالب علم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مختلف اسکولوں کے کم عمر طالب علموں نے گروپ بنایا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک طالب علم کو اسنوکر کلب میں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

ذرائع کے مطابق تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر کے خوف و ہراس پھیلایا جاتا ہے۔


قومی خبریں سے مزید