• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا فیصلہ جو بھی آئے انتخابات کی تیاری کی جائے، نواز شریف

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں محمد نواز شریف نے اپنی پارٹی کو انتخابات کی تیاری کی ہدایت کر دی۔ہفتہ کے روز شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنمائوں کا اجلاس ہواجس میں معیشت، سیاسی صورت حال اور آئندہ الیکشن میں حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ جو بھی آئے انتخابات کی تیاری کی جائے، عدالت اسمبلیاں بحال کرے یا الیکشن کرانے کے حق میں فیصلے دے ہماری تیاری مکمل ہونی چاہئے ،نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ امیدواران کے نام فائنل کرنے سے پہلے ان کی پارٹی سے وفاداری چیک کی جائے،ٹکٹ دینے سے پہلے امیدوار کا حلقے میں اثر و رسوخ چیک کیا جائے، ٹکٹ سے قبل متعلقہ حلقے میں ہونیوالے گزشتہ انتخابات کو مدنظررکھا جائے، پارٹی کے اندر اختلافات کو فوری ختم کیا جائے، جو مخلص لوگ پارٹی سے ناراض ہیں انہیں پارٹی میں واپس لایا جائے، قائد ن لیگ کا کہنا تھا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ ہولڈرز کے حوالے سے مناسب ایڈجسٹمنٹ کی جائے، ویڈیو لنک پر ہونیوالے اجلاس میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، مریم اورنگزیب موجود تھیں،ویڈیو لنک اجلاس میں پرویز رشید، رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق شریک تھے۔

ملک بھر سے سے مزید