• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

حسن علی نے بھی کہہ دیا ’پیٹرول بہت مہنگا ہے‘

حسن علی—فائل فوٹو
حسن علی—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے بھی کہہ دیا کہ پیٹرول بہت مہنگا ہے۔

کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 13 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسن علی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

حسن علی نے میچ میں وکٹس حاصل کرنے کے بعد اپنے روایتی انداز میں جشن نہیں منایا تو مداحوں کو تشویش ہو گئی۔

پی ایس ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی اس حوالے سے پوسٹ کی گئی۔

پی ایس ایل کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حسن علی کی وکٹس حاصل کرنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’جنریٹر چلاؤ یار‘۔

اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے حسن علی نے لکھا کہ ’پیٹرول بہت مہنگا ہے‘۔

حسن علی نے اپنے جواب کے ساتھ مذاق کا ایموجی بھی استعمال کیا۔

واضح رہے کہ جمعے کو کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 63 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں تیسری فتح اپنے نام کی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید
دلچسپ و عجیب سے مزید