آسٹریلین اوپن خواتین کے ایونٹ میں یوکرین کی ایلینا سویٹولینا نے عالمی نمبر چار اٹلی کی جاسمین پاولینی کو 1-2 سے شکست دے دی۔
ایک اور میچ میں قازقستان کی ایلینا ریباکینا نے یوکرین کی ڈیانا یسٹریمسکا کے خلاف اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی۔
روس کی ڈاریا کساٹکینا نے یولیا پوٹنٹسووا کو 7-5 اور 1-6 سے ہرا کر چوتھے مرحلے کےلیے رسائی حاصل کی۔
تیسرے راؤنڈ میں امریکا کی ایما ناوارو نے تیونس کی اُنس جیبور کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے ہرایا۔
ادھر مینز ایونٹ میں ورلڈ نمبر ون اٹلی کے یانک سینر آسٹریلین اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ تیسرے راؤنڈ میں یانک نے امریکی کھلاڑی مارکس گیرن کو 3-6، 6-4 اور 2-6 سے شکست دی۔