لاہور میں جاری لٹریری فیسٹیول کا تیسرا اور آخری روز ہے، آج لٹریری فیسٹیول میں شعریات اقبال کے عنوان سے نشست ہو گی۔
شاعری کی روایات سے متعلق نشست میں کشور ناہید، افتخار عارف اور دیگر شریک ہوں گے جبکہ فلسطین کی لٹریری فورس کے عنوان سے نشست بھی لٹریری فیسٹیول کا حصہ ہے۔
لٹریری فیسٹیول میں امجد اسلام امجد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے نشست بھی ہو گی۔
میپنگ کراچی از مینگروز کے عنوان سے طارق الیگزینڈر قیصر کے ساتھ نشست ہو گی۔
میوزک اور افغانستان میں خواتین کے عنوان سے نشست بھی لٹریری فیسٹیول کا حصہ ہے، کلچرل وار اور سلیبس سے متعلق نشست بھی ہو گی۔
پاکستان آن دی برنک کے عنوان سے نشست میں ملیحہ لودھی اور دیگر شریک ہوں گے۔
فوٹو گرافی ایز فیکٹ کے عنوان سے نشست میں راجو رائے اور نیر علی دادا شریک ہوں گے۔
لاہور لٹریری فیسٹیول میں نوبل انعام یافتہ مصنف عبدالرزاق گرناہ کے ساتھ نشست بھی ہو گی۔
امتیاز علی تاج کے ڈرامے انار کلی سے متعلق نشست بھی فیسٹیول کا حصہ ہو گی۔
لاہور لٹریری فیسٹیول 2023ء کے مصنفین کے لیےانعامات کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
سندھ کے صوفیوں سے متعلق نشست بھی لاہور لٹریری فیسٹیول کا حصہ ہو گی، فیسٹیول میں مزاحیہ پنجابی مشاعرہ بھی پیش کیا جائے گا۔