لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ملزم نے ناصرف خاتون سے مبینہ زیادتی کی بلکہ اس کے بال بھی کاٹ دیے۔
پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تھانہ رائیونڈ میں متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم سے 2 سال سے دوستی تھی، اس نے فلیٹ پر بلا کر زیادتی کی۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سر کے بال کاٹ دیے۔