• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کی ججز کے مواخذے کا اختیار پارلیمنٹ کو دینے کی تجویز


وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ججز کے مواخذے کا اختیار پارلیمنٹ کو دینے کی تجویز دے دی۔

کراچی میں سیمینار سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر بھارت کی طرح پاکستان میں بھی یہ اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہوتا تو اداروں کے درمیان توازن رہتا۔

انہوں نے کہا کہ قانون سازوں کو توہین عدالت سے ڈرایا جاتا ہے قانون ساز نااہلی کے ڈر سے آزادانہ کام نہیں کر سکتے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ مقنّنہ کو طاقتور بنانا ہوگا اگر یہ نہ کرسکے تو کبھی عدلیہ راستہ روکے گی اور کبھی کوئی اور راستہ روکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ 73 کا آئین اصل شکل میں بحال کرکے مقننہ کو طاقتور بنانا ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید