• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد دہشت گردی کی عدالت کا اسد عمر کو پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے اسد عمر کی جانب سے دائر درخواست پر حکم جاری کردیا۔

عدالت  نے جیل سپرنٹنڈنٹ راجن پور کو آئندہ سماعت پر اسد عمر کو پیش کرنے کا حکم  دے دیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، وفاقی سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری داخلہ پنجاب سیکیورٹی یقینی بنائیں۔

عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر راجن پور جیل سے عدالت تک بحفاظت پیشی کیلئے سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں۔

اسد عمر کی عدم حاضری کے باعث دہشتگردی دفعات کے خلاف درخواست پر کارروائی نہیں ہو سکی، عدالت نے کیس کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید