• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلے سسیلین مافیا اور گاڈ فادر کے الزامات واپس لینا پڑیں گے، پھر الیکشن ہوگا، مریم نواز

فوٹو ٹوئٹر ثانیہ عاشق
فوٹو ٹوئٹر ثانیہ عاشق

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا ہے کہ پہلے سسیلین مافیا اور گاڈ فادر کے الزامات واپس لینا پڑیں گے، پھر الیکشن ہوگا۔

ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ الیکشن سے پہلے ترازو کے دونوں پلڑے برابر کیے جائيں، پہلے بے گناہ نواز شریف سے ہوئی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو گاڈ فادر کہا گیا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر چلتا کیا گیا، ہے کوئی جو میرے ملک میں انصاف کرے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پہلے گھڑی چور انصاف کے کٹہرے میں کھڑا ہوگا پھر الیکشن ہوگا، عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا اولاد چھپانے جیسا جھوٹ پاکستان کے کسی وزیراعظم نے قوم سے نہیں بولا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی تو آپ کے سامنے کھڑی ہے، عمران خان کی بیٹی کدھر ہے؟

مریم نواز نے پھر الزام لگایا کہ عمران خان کو آج بھی جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کی باقیات بچا رہی ہیں، بابا رحمت آج بھی عدلیہ میں اپنے لگائے ہوئے ججز سے کام لے رہا ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے یہ بھی کہا کہ الیکشن مانگتے ہو تو اسمبلیاں توڑتے کیوں ہو؟

قومی خبریں سے مزید