• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں برن یونٹ نہ ہونےسے مریض پریشان

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں برن یونٹ نہ ہونے کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں،گوجرانوالہ میں ہر شہر کی سطح پر ڈسٹرکٹ ہسپتال موجود ہے لیکن برن سنٹر کہیں بھی موجود نہیں  ہے جس سے کئی جان لیوا حادثوں کا شکار ہونے والے افراد بروقت علاج فراہم نہ ہونے کی وجہ سے دم توڑ جاتے ہیں ،دھلے کے علاقہ کی طاہرہ بی بی جھلسنے کی وجہ سے 8دن موت و حیات کی کشمکش کے بعد دم توڑ گئی جبکہ ایسے مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے انہیں لاہور ریفر کر دیا جاتا ہے ۔
تازہ ترین