پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جیل بھرو تحریک کے چھٹے روز سرگودھا میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے گرفتاریاں دے دیں۔
رہنماؤں نے گرفتاریاں دیتے ہوئے وکٹری کا نشان بناتے ہوئے تصویریں بنائیں، کارکن پارٹی نغموں پر رقص بھی کرتے رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے کیمپ سے بیشتر رہنما گرفتاری دیے بغیر واپس چلے گئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں سمیت صرف 30 افراد نے گرفتاری دی۔
سرگودھا میں تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے حوالے سے 200 افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے گرفتاری دینے کے اعلانات کیے جاتے رہے۔
تاہم رہنما اور کارکنوں نے ایک ساتھ جمع ہوکر گرفتاریاں دینے کا فیصلہ کیا۔ ان میں پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شمالی پنجاب عنصر ہرل، نذیر سوبھی، ذوالفقار باجوہ، امداد اللّٰہ، سابق صوبائی وزیر عنصر مجید نیازی سمیت دیگر رہنما اور کارکن شامل تھے۔
کچھ رہنماؤں نے تصویریں تو کھنچوائیں لیکن گرفتاری دیے بغیر واپس چلے گئے جبکہ بعض کارکن پارٹی نغموں پر رقص کرکے چلے گئے۔ قیدیوں کی 3 گاڑیاں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو لے کر روانہ ہوگئیں۔