• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کا پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر ردعمل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر اپنا ردعمل دیا ہے۔

مریم نواز نے سوشل میڈیا پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان کی ویڈیو پر لکھا کہ ’الحمد للّٰہ شکریہ ڈار صاحب‘۔

مریم نواز نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’عوام کے لیے اچھی خبر‘۔

گزشتہ روز وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 267 روپے فی لیٹر ہوگی۔

حکومت کی جانب سے ملک میں ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے کمی کی گئی ہے

قومی خبریں سے مزید