• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں خاتون کو قتل کر کے بھارت آنے والا شخص آسٹریلیا کے حوالے

فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیرملکی میڈیا

آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ میں مقامی خاتون کو قتل کر کے بھارت بھاگنے والے شخص کو بھارت نے آسٹریلیا کے حوالے کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق راجوندر سنگھ پر آسٹریلوی خاتون ٹویا کورڈنگلی کے قتل کا الزام ہے اور حکام نے مارچ 2021ء میں بھارت سے راجوندر سنگھ کی حوالگی کی درخواست کی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 38 سالہ راجوندر سنگھ کو دہلی پولیس نے گزشتہ سال نومبر میں گرفتار کیا تھا جس نے 4 سال قبل آسٹریلوی خاتون کو قتل کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے ریاست کوئنزلینڈ میں مبینہ طور پر آسٹریلوی خاتون کو اس کے کتے کے بھونکنے کی وجہ سے قتل کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم 24 سالہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد آسٹریلیا سے فرار ہوگیا تھا جس کی گرفتاری پر 10 لاکھ آسٹریلوی ڈالر انعام بھی تھا۔

پولیس کے مطابق ساحل سمندر پر خاتون کے کتے کے بھونکنے پر دونوں کی تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم نے خاتون پر حملہ کر کے اس کو قتل کردیا اور لاش وہیں دفنادی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم قتل کے 2 دن بعد اپنی نوکری، بیوی اور تین بچوں کو چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید