• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کا دباؤ، برآمدی صنعتوں کیلئے سستی بجلی کی سہولت واپس

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر برآمدی صنعتوں کے لیے سستی بجلی کی سہولت واپس لے لی گئی۔

وزارتِ توانائی کے نوٹیفکیشن کے مطابق زیرو ریٹڈ برآمدی صنعتوں کے لیے سستی بجلی کی سہولت ختم کر دی گئی ہے، برآمدی شعبے کو حاصل سہولت آج یکم مارچ سے ختم ہو گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رعایتی سہولت کے تحت برآمدی شعبے کو فی یونٹ بجلی 19 روپے 99 پیسے کے فکس ریٹ پر دی جاتی تھی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سستی بجلی کی یہ سہولت ٹیکسٹائل، اسپورٹس، سرجیکل اور چمڑے کی صنعتوں کو حاصل تھی۔

ذرائع کے مطابق اس سہولت کا اعلان وفاقی وزیرِ خزانہ نے اکتوبر 2022ء میں کیا تھا، ختم کی گئی یہ رعایتی سہولت 30 جون 2023ء تک دی گئی تھی۔

تجارتی خبریں سے مزید