• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل جیل پشاور سے منشیات اسمگلنگ کیس کا قیدی فرار

سینٹرل جیل پشاور سے منشیات اسمگلنگ کیس کا قیدی فرار ہوگیا۔

قیدی سیف الرحمان کا تعلق سوات سے ہے، جو منشیات اسمگلنگ کیس میں پشاور کی سینٹرل جیل میں قید تھا۔

آئی جی جیل خانہ جات سعادت حسن نے سینٹرل جیل سے قیدی کے فرار کا نوٹس لے لیا ہے۔

سینٹرل جیل پشاور کے سپرنٹنڈنٹ مقصود خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ قیدی کے فرار کے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کے بعد سینٹرل جیل کے 2 افسران سمیت 9 اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔

مقصود خان نے یہ بھی کہا کہ جیل میں تعمیراتی کام جاری تھا، قیدی تعمیراتی سامان والی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید