• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی۔

کے الیکٹرک کے بجلی کے ریٹ 2 طرح سے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے یکساں ٹیرف کے اطلاق کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق یکساں ٹیرف کے نفاذ سے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی اوسطاً 3 روپے 21 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گی۔

کے الیکٹرک کے 100 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی 1روپے 4 پیسے، جبکہ 700 یونٹ والے صارفین کے لیے 3 روپے 2 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گی۔

کے الیکٹرک کے عارضی رہائشی صارفین اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گی۔

کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے سہ ماہی بنیادوں پر بھی بجلی کے ریٹ 1 روپے 55 پیسے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کے صارفین کے جولائی 2022ء سے ستمبر 2022ء تک اور مارچ 2023ء سے مئی 2023ء تک سہ ماہی ریٹ بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کے 100 یونٹس والے صارفین اور صنعتی صارفین کے لیے سہ ماہی ٹیرف میں بھی 1 روپے 55 پیسے کا اضافہ ہو گا۔

تجارتی خبریں سے مزید