یوکرین سے مسلح افراد کا گروپ روسی سرحدی علاقے برینسک میں گھس آیا۔
ماسکو سے روسی حکام کا کہنا ہے کہ مسلح یوکرینی گروپ نے برینسک میں کئی افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔ روسی افواج یوکرین کے تخریب کار گروپ سے لڑ رہی ہیں۔
روسی حکام نے مزید کہا کہ برینسک میں یوکرینی دہشتگردوں سے نمٹنے کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب کریملن نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کل ہونے والے سیکیورٹی کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین نے برینسک حملے کی رپورٹس کو روس کی طرف سے جان بوجھ کر اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔