پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان عدلیہ میں ان کی باقیات کے اثر و رسوخ کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ان کا شکر ادا کرنا نہیں بھولیں گے جنہوں نے آپ کو بٹھایا اور 4 سال کھلایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمران خان کا ہی حوصلہ ہے کہ وہ ان پر تنقید کر رہے ہیں جو انہی کے دور کی لوٹ مار سے پیدا خرابی دور کر رہے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان عدلیہ میں ان کی باقیات کے اثر و رسوخ کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، مگر ہم یہ سب نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمہاری بے رحم لوٹ مار، نا اہلی، غلط ترجیحات نے ملک کو معاشی بد حالی کی راہ پر ڈالا، آئی ایم ایف سے تمہاری ظالمانہ ڈیل اور اس کی خلاف ورزی نے ملک کو معاشی بدحال کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ ڈھٹائی دیکھو! جو تمہاری اس گند کو ختم کر رہے ہیں تم ان کے سر ڈال رہے ہو!، چپ کر کے بیٹھ جاؤ۔