لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں ایک ڈاکٹر نے مریضہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈاکٹر اور اس کے ساتھی کی تلاش شروع کردی۔
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلائی جائے۔
سبزہ زار کی رہائشی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ پیٹ درد کی دوا لینے گئی تو ڈاکٹر طاہر نے الٹرا ساؤنڈ کا کہہ کر وحدت کالونی میں اپنے اسپتال بلا لیا۔
جہاں ڈاکٹر نے نشہ آور گولی کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
پولیس نے ڈاکٹر اور اس کے ایک ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی۔
دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔