رحیم یارخان کے کچے کے ڈاکو خوف کی علامت بن گئے، 14مغویوں کو اب تک بازیاب نہ کرایا جا سکا۔
پولیس نے کہا ہے کہ جدید اسلحہ نہیں، نہ ہی ڈاکوؤں کے بارے مکمل معلومات ہیں۔
چنیوٹ کے 9 ڈھولچیوں سمیت 14 مغویوں کے اہل خانہ ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔
مغویوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکو ویڈیو کالز کرتے ہیں اور تاوان نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔