پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ مریم نواز عدلیہ اور اداروں پر تنقید کر کے کیا حاصل کرنا چاہتی ہیں؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے، اب وہ وقت دور نہیں جب عمران خان وزیرِ اعظم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان برابر نہیں ہو سکتے۔
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ آ چکی، کارکن تیاری شروع کر دیں، موجودہ مسائل کا واحد حل انتخابات ہی ہیں۔
سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر عارف علوی نے پنجاب کے انتخابات کے لیے 30 اپریل کی تاریخ دی تھی۔
الیکشن کمیشن نے 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کی تھیں۔