• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کا حج کیلئے زر مبادلہ کے انتظام کا عندیہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حج کےلیے زرمبادلے کے انتظام کا عندیہ دے دیا۔

سرکاری حج اسکیم کی درخواستوں کی وصولی 13 مارچ سے شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی ہے۔

اسحاق ڈار نے دوران گفتگو کہا کہ اللّٰہ کے مہمانوں کی سہولت کےلیےحکومت ہر ممکن اقدام کرے گی۔

انہوں نے وفاقی وزیر مذہبی امور سے گفتگو میں عازمین حج کےلیے زرمبادلہ کے انتظام کا عندیہ دیا۔

ذرائع کے مطابق موجودہ ڈالر ریٹ کے حساب سےحج اخراجات کا تخمینہ 11 سے 12 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔

ذرائع کے مطابق ریگولرحج اسکیم کےتحت پاکستانی نامزد بینکوں میں حج درخواستیں جمع ہوں گی۔

قومی خبریں سے مزید